وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے ایونیوون میں ماڈل سنٹر پارک کا افتتاح کر دیا

منگل 21 مئی 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے ایونیوون میں ماڈل سنٹر پارک کا افتتاح کر دیا اورلاہورکو بہترین ماحول دوست رہائشی شہربنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغازکر دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے 87کینال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کرنے کے بعد ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں پودا بھی لگایا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بریفنگ میں بتایا کہ ایل ڈی اے ایونیوون سوسائٹی میں ماحول کے تحفظ اورخوبصورتی کیلئے اختراعی اقدامات کیے گئے ہیں۔ایل ڈی اے ایونیوون کے سنٹرل پارک کو پائلٹ ماڈل پارک بنایاگیا ہے۔سنٹرل پارک میں جاگنگ ٹریڈ،واک ویز،کڈز پلے ایریا،اوپن جم اوربیڈمنٹن کورٹ قائم کیاگیا ہے۔ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں کیفے ٹیریا، مسجد اورروز گارڈن بنایاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ایونیوون سنٹرل پارک کے علاوہ واک ویز،سولر سٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا کیلئے مخصوص وینڈنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ایل ڈی اے ایونیوون میں رین واٹر ہارویسٹنگ،سائیکلنگ اورماڈل قبرستان بھی بنایاگیا ہے۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کو نئی یونیفارم،آلات اورمشینری فراہم کی جارہی ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے ایل ڈی اے ریونیو ون کے وینڈگ پوائنٹس کا جائزہ لیا۔

وینڈ نگ پوائنٹ پر صاف ستھری اور نئے ڈیزائن کی ریڑھیوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کے لئے موجود تھیں۔ وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ اچھا انتظام ہے،کسی روز اچانک آکر دوبارہ بھی چیک کروں گی۔ وزیراعلی نے ایل ڈی اے اپ گریڈڈ انفورسمنٹ سکواڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انفورسمنٹ سکواڈ کو نئے موٹر سائیکل کی چابیاں دی گئیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،معاون خصوصی ذیشان ملک،ایم این اے افضل کھوکھر،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں