وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ایرانی قونصلیٹ آمد

قائم مقام ایرانی قونصل جنرل علی اصغر مغاری سے ایرانی صدر ابرہیم رئیسی ،وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 22 مئی 2024 16:48

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ایرانی قونصلیٹ آمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے ایرانی قونصلیٹ لاہور جا کر قائم مقام ایرانی قونصل جنرل علی اصغر مغاری سے ایرانی صدر سید ابرہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ صوبائی وزیر نے ایرانی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایرانی صدر کی وفات پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے ، پاکستان ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر ایرانی قوم سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی دنیا اسلام کے عظیم مجاہد اور انقلابی راہنما تھے ، پاکستانی قوم کی ہمدردیاں ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں