سینئر صوبائی وزیر کا ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس ، ڈولفن کو بازیاب کروانے کی ہدایت

بلائنڈ ڈولفن دنیا میںمچھلی کی نایاب ترین نسل ہے جو دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے، اس کاتحفظ ہم سب کا فرض ہے‘مریم اورنگزیب

بدھ 22 مئی 2024 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چاچڑاں شریف خان پور دریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ سینئر وزیر کی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف فوری طور پر متحرک ہو گیا۔ ڈولفن کے جال میں پھنسنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد جومچھلی کا شکار کر رہے تھے نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی،شکاریوں نے ڈولفن کی فوٹیج بنا کر اس کو واپس دریا میں چھوڑ دیا تھا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مقامی ٹیم کو ڈولفن کو بازیاب کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ بلائنڈ ڈولفن دنیا میںمچھلی کی نایاب ترین نسل ہے جو دریائے سندھ میں پائی جاتی ہے، اس کاتحفظ ہم سب کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

سینئروزیر مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ ڈولفن مچھلی کے تحفظ کے حوالے سے متعلقہ علاقے میں آگاہی مہم چلائی جائے۔ جنگلی آبی حیات کو پکڑ کر ویڈیو بنانے اور انہیں تکلیف دینے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے احکامات پر ڈی جی وائلڈ لائف ٹیم کے ہمراہ موقع پرپہنچے اور وائلڈ لائف کی ٹیم نے سرچ آپریشن کر کے شکاریوں کے بارے معلومات حاصل کیں۔ اس دوران چاچڑاں شریف کے شکاریوں نے وائلڈ لائف ٹیم اور پولیس سے لڑنا شروع کر دیا۔پولیس نے وائلڈ لائف ٹیم پر حملہ کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں