آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات

بدھ 22 مئی 2024 20:04

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر فہیم اکبر کی ہونہار بیٹی کی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ علیزہ فہیم نے سی ایس ایس میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ میں جگہ حاصل کی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی اسسٹنٹ کمشنر بننے والی علیزہ اور ان کے سب انسپکٹر والد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی، سب انسپکٹر فہیم اکبر اور ان کی بیٹی کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علیزہ فہیم کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا اور والد کو بھی مبارک باد دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر فہیم کی بیٹی کی سی ایس ایس میں کامیابی سے پولیس فورس کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، سب انسپکٹر فہیم اکبر کی بیٹی کی طرح دیگر پولیس اہلکاروں کے بچے بھی مقابلے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے علیزہ کو ٹریننگ بھرپور تندہی اور لگن سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پیشہ ورانہ ورکنگ کو سمجھ کر نئے آئیڈیاز کے تحت شہریوں کی بھرپور خدمت کریں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اختیارات، صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت اور تعمیر و ترقی کیلئے استعمال کریں، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر اور ایس پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار سمیت سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں