سپیکر پنجاب اسمبلی سے یورپین یونین وفد کی ملاقات،پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل وپارلیمنٹ کی بالادستی پر تبادلہ خیال

جمعرات 23 مئی 2024 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے جمعرات کے روز یورپین یونین کے پروگرام ''مستحکم پارلیمان'' کی ٹیم لیڈر مارگریٹ کک کی وفد کے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔وفد میں ڈاکٹر سیدپرویز عباس ڈپٹی ٹیم لیڈر'' مستحکم پارلیمان پروگرام''،صوبائی کوآرڈینٹر فیصل مالک بٹر اور مسعود سلطان شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل،اداروں کی مضبوطی ،پارلیمنٹ کی بالادستی ،ذاتی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،ای پارلیمنٹ بنانے اور اراکین اسمبلی و اسمبلی سٹاف کے استعدادِ کار کو بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔سپیکر نے صحت، تعلیم ودیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر یورپین یونین وفد کو خراج تحسین پیش اور گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل پارلیمنٹ کی بالادستی میں مضمر ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو اسمبلی کارروائی سے آگاہی دینا اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں