ق*وزیراعلی پنجاب کے تمام انیشیٹیوز تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں، خواجہ عمران نذیر

ٓمارکیٹوں میں ادویات کی قلت کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، صوبائی وزیر صحت کی ہدایت

جمعرات 23 مئی 2024 20:50

ّلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محکمہ صحت کے لئے جاری کردہ انیشیٹیوز تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔ 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 رورل ہیلتھ یونٹس کی ریویمپنگ کی جلد تکمیل کے لئے محکمہ صحت مصروف عمل ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے انکی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے تمام انڈیکیٹرز کو مانیٹر کیا جارہا یے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے ہفتہ وار جائزہ (Weekly Reveiw) اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ صحت میں وزیر اعلی پنجاب کے انیشیٹیوز، جاری منصوبے، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

فیلڈ ہسپتالوں، کلینکس آن ویلز، صحت کی سہولت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت دستیاب طبی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ راولپنڈی میں حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے حوالہ سے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے سیکرٹری صحت کے ساتھ راولپنڈی کا جلد دورہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ٹیٹنس سمیت جان بچانے والی ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے۔انہوں نے ڈرگ کنٹرول ونگ کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں میڈیسن کی قلت پیدا کرنے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے، خواجہ عمران نذیر کی ہدایت۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی فیملی پلاننگ، دیگر ٹریننگ 30 جون تک مکمل ہو جائے گی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،سپیشل سیکرٹری محمد اقبال، ڈی جی ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈائریکٹر EPI ڈاکٹر مختار اعوان، پی ڈی IRMNCH ڈاکٹر خلیل اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں