سید منیر حسین گیلانی کی قائم مقام قونصل جنرل سے ملاقات، ایرانی صدر و دیگر افراد کی شہادت پر اظہار تعزیت کی

جمعرات 23 مئی 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) سابق وفاقی وزیر تعلیم اور اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے ایرانی قونصلیٹ میں قائم مقام قونصل جنرل علی اصغر مغیری سے ملاقات کی اور ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان، امام جمعہ تبریز آیت اللہ سید محمد علی الہاشم ،گورنر مشرقی آذر بائیجان اور دیگر افراد کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا پاکستانی عوام ایران کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،پاکستانی عوام محسوس کرتے ہیں کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شکل میں انہوں نے ایک دوست کھودیا ہے،ایران نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی، سیدابراہیم رئیسی اسلام کے بہادر فرزند تھے۔ان کی شہادت سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے،غزہ اور فلسطین کی جس انداز سے انہوں نے مدد کی، پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

قائم مقام قونصل جنرل علی اصغر مغیری نے سید منیر حسین گیلانی کا تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا، پاکستان میں مختلف مکاتب فکر کی طرف سے تعزیتی اجلا س منعقد کرنے کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستانی بھائیوں کی ایران کے ساتھ مشکل وقت میں تعزیت واظہار ہمدردی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس موقع پرسیدمنیر حسین گیلانی نے ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے بارے اپنے تاثرات بھی تعزیتی کتاب میں تحریر کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں