چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع اور تمام مقدمات کو یکجا کرنے کیلئے دائر درخواستیں متعلقہ دورکنی بینچ کے روبرو مقرر کرنے کیلئے رجسٹرار کو بھجوا دیں

جمعرات 23 مئی 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع اور تمام مقدمات کو یکجا کرنے کیلئے دائر درخواستوں کو متعلقہ دورکنی بینچ کے روبرو مقرر کرنے کیلئے رجسٹرار کو بھجوا دیں،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس دورکنی بنچ کو کیسوں کو یکجا کرنے کا اختیار ہے،وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ راولپنڈی،لاہور،ملتان اور فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں 34 کیس زیر سماعت ہیں ،مجموعی طور پر 47کیس ہیں،تمام کیسوں میں پیروی کے لیے پیش ہونا مشکل ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی ،پنجاب پولیس کی جانب سے درخواست گزار کو گرفتاری کا خدشہ ہے ،عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی اجازت دے ،تمام کیسوں کے ضمانتی مچلکے ایک ہی عدالت میں جمع کرنے کا حکم دے ،عدالت حفاظتی ضمانت سمیت تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی توسیع کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں