ڈبل روٹی ،بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جاری مراسلے پر لاہور میں عملدرآمد نہ ہو سکا

جمعہ 24 مئی 2024 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2024ء) محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے ڈبل روٹی اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جاری مراسلے پر صوبائی دارالحکومت میں تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا ، تاہم پنجاب کے مختلف اضلاع میں کمپنیوں نے ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اوپن مارکیٹ میں آٹے اور میدے کی قیمتوں میںکمی کے بعد ڈبل روٹی اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا گیا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ابتدائی طو رپر ڈبل روٹی کی قیمتوں میںکمی کر دی گئی ہے جس کے مطابق 400گرام کی ڈبل روٹی کی قیمت میں20سی30روپے جبکہ 700گرام کی ڈبل روٹی کی قیمت میں60سی70روپے کمی کی گئی ہے ۔ لاہور میں ڈبل روٹی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر یکم جون سے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں