وزیر اعلی پنجاب نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو67ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے،ترجمان

ہفتہ 25 مئی 2024 11:15

وزیر اعلی پنجاب نے  پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو67ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے،ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو 67ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق محکمہ پراسیکیوشن کی بہتری اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے دن رات کام کیا اور عوام کو سہولیات فراہم کیں ۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ڈائریکٹر فنانس کو ہدایت کی کہ تمام ملازمین بالخصوص ریٹائرڈ ملازمین کے تمام رکے ہوئے ٹی اے ڈی اے جاری کئے جائیں ۔ ڈائریکٹر فنانس سلطان اکبر چٹھہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئےتمام ٹی اے ڈی اے کے بلز جاری کر دیئے ، ٹی اے ڈی اے کی مد میں تین کروڑ سے زائد کے جاری فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیگل ایڈ کی مد میں حکومت نے ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد جاری کئے جبکہ غریب عوام کے مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلا کے تمام بلز بھی جاری کر دیئے گئے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اعزازیہ کی مد میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔ پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے ہدایت کی کہ عید کے موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے پراسیکیوٹرز و اہلکاروں میں یہ فنڈز فوری تقسیم کئے جائیں۔

اسی طرح پراسیکیوٹر جنرل آفس کی پرانی گاڑیوں کی مرمت کی مد میں 70 لاکھ روپے موصول ہوئے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تمام گاڑیوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ مرمت کے رکے ہوئے بلز بھی کلئیر کرنے کی ہدایت کی۔ فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے دیئے گئے ٹاسک کو پراسیکیوٹر جنرل آفس کی ٹیم ڈائریکٹر فنانس و پبلک ریلیشنز آفیسر سلطان اکبر چٹھہ ، ڈائریکٹر شکایات سیل سلطان اصغر چھٹہ ، ڈائریکٹر ایڈمن احمد سعید ، ڈائریکٹر امپلی مینٹشن اینڈ پرسنل سٹاف آفیسر ارشد علی فاروقی نے بہت قلیل مدت میں بطریق احسن مکمل کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں