وزیراعلی مریم نوازشریف کا بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

ہفتہ 25 مئی 2024 22:00

وزیراعلی مریم نوازشریف کا بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اورگھروں کی دیواریں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ کو موثر امدادی کارروائیوں کا حکم دیا ہی-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی تیاری کی ہدایت کی اور کہاکہ آسمانی بجلی گرنے سے زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں - حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں