قوم امن کے دشمنوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کیساتھ ہے ‘سنی علما کونسل

پشاور میںپاک فوج کے جام شہادت نوش کرنے والے جوان قوم کے فخر ہیں ‘مولانا حافظ حسین احمد

پیر 27 مئی 2024 15:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ قوم امن کے دشمنوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کیساتھ ہے، شہدا قوم کا فخر ہیں وطن عزیز کے لیے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو قوم کبھی نہیں بھولے گی، پشاور میںپاک فوج کے جام شہادت نوش کرنے والے جوان قوم کے فخر ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے عزم کو دہرایا ، دونوں شہدا کو پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہیں، کلیئرنس آپریشن کے دوران انہوں نے بہترین شجاعت کا مظاہرہ کیا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں