نظام کی تبدیلی کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا ‘جے یو آئی

بر سراقتدار جعلی حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ادارے اپنی آ ئینی حدود تک محدود ہو جا ئیں

پیر 27 مئی 2024 15:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ نظام کی تبدیلی کے بغیرملک ترقی نہیں کر سکتا، بر سراقتدار جعلی حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے ادارے اپنی آ ئینی حدود تک محدود ہو جا ئیں،اس ملک میں جب تک عوام کی حقیقی حکومت قا ئم نہیں ہو گی تب تک ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج ہم آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم نے پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دینا، ہمارے حکمرانوں میں خود اعتمادی نام کی چیز نہیں،جے یو آئی ملک میں حقیقی جمہور یت کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے یکم جون کو مظفر گڑھ میں ہونے والی عوامی اسمبلی میں عوام کی بھر پور شرکت ثابت کرے گی کہ عوام جعلی حکومت کے خا تمے کیلئے میدان میں آ چکے ہیں جبکہ ادارے اپنے آئینی حدود تک اپنے آ پ کومحدود نہیں کرے گے جے یو آئی ان کے خلا ف میدان میں رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں