28 واں یوم تکبیر (کل) ملی جوش و جذبے سے منایا جائیگا

پیر 27 مئی 2024 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2024ء) پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے کل 28مئی ( بروزمنگل)26 برس مکمل ہو جائیں گے ۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے زیراہتمام ملک بھر میں خصوصی تقریبات ، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے گئے جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے منایا جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں