دہشتگردی میںپاکستانی نا حق قتل ہوئے‘ پاکستان میں امن وامان بہتر اور جمہو ریت مستحکم ہو رہی ہے‘بر طانوی وزیر خارجہ

پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات کو ازسر نوا ستوار کر نا ہوگا ‘بر طانوی کمپنیاں بھی پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ میں سر مایہ کار ی کر نا چاہتی ہے ‘کراچی کو بھی سنگا پور اور ہانگ کانگ جیسا معاشی مر کزی بن سکتاہے ‘پاکستان اور بر طانیہ میں2.7ارب ڈالرز کی تجارت ہو رہی ہے‘یوک ایڈ پروگرام کے تحت بر طانیہ420ملین پائونڈ خرچ کر رہا ہے بورس جانسن کاجی سی یونیورسٹی اور کینرڈ گرلز کالج میں خطاب

جمعہ 25 نومبر 2016 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی میںپاکستانی ناحق قتل ہوئے مگر اب پاکستان میں امن واماب بہتر اور جمہو ریت مستحکم ہو رہی ہے ‘پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات کو ازسر نوا ستوار کر نا ہوگا ‘بر طانوی کمپنیاں بھی پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ میں سر مایہ کار ی کر نا چاہتی ہے ‘کراچی کو بھی سنگا پور اور ہانگ کانگ جیسا معاشی مر کزی بن سکتا ہے ‘پاکستان اور بر طانیہ میں2.7ارب ڈالرز کی تجارت ہو رہی ہے‘یوک ایڈ پروگرام کے تحت بر طانیہ420ملین پائونڈ خرچ کر رہا ہے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں کام جا ری رکھیں گے ۔

وہ جمعہ کوجی سی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب اور کینرڈ گرلز کالج میں بر طانیہ کی امد اد سے تیار ہونیوالے بلاک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا کہ جنوبی ایشاء کا دل پاکستان ہے اور اور آج پاکستان میں امن وامن کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ملک میں جمہو ری استحکام بھی آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں نے بہت زیادہ قر بانیں دیں اور بد قسمتی سے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانی نا حق قتل ہوئے ہیں دہشت گردی دنیا میں امن کی دشمن ہے بر طانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی پہلے بھی مدد کررہا ہے اور آئندہ بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو سپورٹ کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے شعبہ میں بہتری کیلئے بر طانیہ نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں پاکستان تعلیم کے شعبے میں بھی آگے بڑ ھے اور یہاں بھی معیاری تعلیم دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو بھی سنگا پور اور ہانگ کانگ جیسا معاشی مر کزی بن سکتا ہے ‘پاکستان اور بر طانیہ میں2.7ارب ڈالرز کی تجارت ہو رہی ہے بر طانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو ازسر نو استوار کر نا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں