پائل خان کی اونچی اڑان ‘اسٹیج سے فلمی دنیا میں انٹری

منگل 14 اگست 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) اداکارہ پائل خان کی اونچی اڑان ،اسٹیج سے فلموں کی دنیا میں انٹری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق فلمساز رانا امین نے اداکارہ پائل خان کو اپنی پنجابی فلم ’’اڈیکاں ‘‘میں کاسٹ کیا ہے جو انکے کریئر کی پہلی ہو گی۔

(جاری ہے)

فلم میں انکے ہمراہ ببرک شاہ ،جہانگیر خان جانی ،شفقت چیمہ ،بابر علی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کے رائٹر طارق ساحلی ،ڈی او پی حفیظ پیارا اور ہدایتکار امتیاز قیصر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں