اداکارہ لائبہ خان نے ’’بھنگڑا نائٹ‘‘میں لوگوں کے بھنگڑے ڈلوادیئے

ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) پاکستان شوبزانڈسٹری میں اپنے کام کی وجہ سے نام بنانے والی خوبصورت اداکارہ لائبہ خان نے ’’بھنگڑا نائٹ‘‘میں اپنی شاندارپرفارمنس سے ہال میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو بھی بھنگڑے ڈالنے پرمجبورکردیا،تفصیلات کے مطابق پنجابی کمپلیکس میں منعقدکی گئی ’’بھنگڑا نائٹ‘‘میں جب شوبزانڈسٹری کی نامورپرفارمر لائبہ خان کو اسٹیج پر بلایا گیا توہال تالیوں اور سیٹیوں کی آوازوں سے گونجتا رہا ،لوگ دیوانہ وار لائبہ خان کی شاندار پرفارمنس پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔

(جاری ہے)

ہال شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔اور تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں مل رہی تھی،لائبہ خان نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو جکڑے رکھا اور داددینے پر مجبورکردیا۔یہ ’’بھنگڑا نائٹ‘‘رات گئے تک جاری رہی جس میں شوبزکی نامورومعروف شخصیات کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں