اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپاکستانی انڈسٹری کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششیں نہ کی گئیں توبڑی بدقسمتی ..

پاکستانی انڈسٹری کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششیں نہ کی گئیں توبڑی بدقسمتی ہو گی‘ریماخان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی انڈسٹری کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششیں نا کی گئیں تو اس سے بڑی بدقسمتی کوئی اور نہیں ہو گی‘ ایک دو فلمیں بنانے سے معاملات بہتر نہیں ہوں گے۔

(خبر جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم سٹار ریما خان نے کہا کہ پاکستانی انڈسٹری کے حالات دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوتی ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اگر انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ مشترکہ کوششیں کریں تو ایک بار پھر انڈسٹری کی رونقیں بحال کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان میں رہ کر بھی انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کیا اور مستقبل میں بھی جہاں تک ممکن ہوا اپنا کردار ادا کروں گی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں