فلم’’دال چاول ‘‘ کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے دو روز تک ریڑھی لگا کر تجربہ حاصل کیا ‘ احمدسفیان

خود کو خوش قسمت سمجھا ہوں جسے سلمان شاہد، شفقت چیمہ ،مومنہ اقبال اورصائمہ سلیم جیسے فنکاروں کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا

اتوار 25 اگست 2019 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) خوبرو اداکار احمد سفیان نے کہا ہے کہ میری فلم’’دال چاول ‘‘2اکتوبر کو سینمائوں کی زینت بنے گی ،اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے تجربے کے طور پر پر دوروز تک دال چاول کی ریڑھی بھی لگائی ،مجھے یقین ہے کہ اس پراجیکٹ سے میرے کیرئیر کو تقویت ملے گی ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احمدسفیان نے کہا کہ پروڈیوسر اکبر ناصر خان نے بطور رائٹر اور میوزک ڈائریکٹر جس طرح اپنی صلاحیتیں دکھائی ہیں وہ ناقابل بیان ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہر کچھ نیا کرنے کی کوشش کی ہے جس میں وہ کامیاب رہے ہیں۔ فلم کی ڈائریکشن کے فرائض اویس خالد نے دئیے ہیں اور انہوں نے ہر کردارسے زبردست کام لیا ہے ۔ڈی او پی کاشف رضوی نے خوبصورت فریم بنائے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ایک شاہکار فلم ثابت ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھا ہوں جسے سلمان شاہد، شفقت چیمہ ،مومنہ اقبال اورصائمہ سلیم جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور مجھے یہ سب ایک خواب کی طرح لگتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سلمان شاہد ایسے فنکار ہیں جن کی سرحد پار بھی تعریف کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں