مرکزی کرداروں میں نئے چہروں کیساتھ فلم بنانا بہت بڑا رسک ہوتا ہے‘ سلمان شاہد

پروڈیوسر ناصر اکبر نئے ٹیلنٹ کے ساتھ میدان میں آئے اور کامیابی حاصل کی ‘ سینئر اداکار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) سینئر اداکار سلمان شاہد نے کہا ہے کہ فلم ’’ دال چاول ‘‘ اپنی لاگت پوری کر چکی ہے او ر اب منافع کما رہی ہے ، پروڈیوسر ناصر اکبر نے اپنی فلم میں نئے چہروں کو موقع دے کر رسک لیا لیکن انہیں کامیابی ملی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان شاہد نے کہا کہ مرکزی کرداروں میں نئے چہروں کے ساتھ فلم بنانا بہت بڑا رسک ہوتا ہے لیکن پروڈیوسر ناصر اکبرذرا برابربھی خوف کا شکارنہیں ہوئے اور انہیں کامیابی ملی ۔ انہوں نے کہا کہ فلم اپنی لاگت پوری کر چکی ہے اور ا ب منافع کما رہی ہے ۔ فلم میں احمد سفیان ، مومنہ اقبال سمیت تمام اداکاروں نے بہترین کام کیا اور یہی وجہ ہے کہ فلم کامیابی سے ہمکنارہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں