گلوکار ممتاز علی کے دوگانے بھارتی فلم’’پنجابیت ‘‘میں شامل

ہفتہ 22 فروری 2020 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) معروف گلوکار ممتاز علی کے دو گانے بھارتی پنجابی فلم’’پنجابیت‘‘ میں شامل کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ممتاز علی کے نئے پنجابی گانے’’جیہڑی گل توں کرنی‘‘ اور ’’بلدی تے تیل‘‘ کو نئی بھارتی پنجابی فلم ’’پنجابیت‘‘ میں شامل کیا گیاہے اور اس فلم کو 27 مارچ کو دنیا بھرمیں ریلیز کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ممتاز علی نے بتایاکہ یہ دونوں گانے انہوں نے خود لکھے ہیں جبکہ ان کی کمپوزیشن میں نے اور گلوکار ندیم عباس لونے والا نے ترتیب دی ہے اور اس کا میوزک ابی خان نے ارینج کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ اس فلم میں معروف گلوکارہ نوراں سسٹرز اور ننجا کے گانے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ممتاز علی نے مذید بتایاکہ اس سے قبل ان کے گانے’’تیرا حق بن دا اے‘‘ اور ’’ڈھولا ملتان دا ‘‘کو بھی بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں