اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںآج خدا نے مجھے جو مقام دیا ہے اس میں میرے سینئر اداکاروں کا بڑا ہاتھ ..

آج خدا نے مجھے جو مقام دیا ہے اس میں میرے سینئر اداکاروں کا بڑا ہاتھ ہے ‘ سخاوت ناز

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین سخاوت ناز نے کہا ہے کہ آج خدا نے مجھے جو مقام دیا ہے اس میں میرے سینئر اداکاروں کا بڑا ہاتھ ہے ، وہ میرے لیے اساتذہ کا دجہ رکھتے ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندانی انسان کبھی اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتا اور میں آج بھی پہلے کی طرح اپنے سینئرز کا حد درجے احترام کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد سے لاہور تک کا سفر ایک دو دن کی بات نہیں اس میں سالوں کی محنت شامل ہے ۔ میں جو عزم لے کر لاہور آیا اس میں خدا کی ذات نے مجھے کامیابی عطا کی اور اپنے فن کی بدولت میں نے پوری دنیا دیکھ لی ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں