ریڈیو پاکستان لاہور سینٹر میں کمپیوٹر کی کمی کا بحران پیدا ہو گیا

پیر 12 جنوری 2009 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء ) ریڈیو پاکستان لاہور سینٹر میں کمپیوٹر کی کمی کا بحران پیدا ہو گیا ۔ تفصیل کے مطابق ریڈیو پاکستان لاہور کے شعبہ حالات حاضرہ میں کمپیوٹر نایاب ہیں جبکہ شعبہ انجینئرنگ میں جہاں کمپیوٹرز کی زیادہ ضرورت نہیں وہاں پر کچھ لوگ کمپیوٹر پر فضول پروگرام کھیلنے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ دوسری جانب شعبہ حالات حاضرہ کے سربراہ اور دیگر پروڈیوسرز کمپیوٹر نہ ہونے کی وجہ سے پروگراموں کی پروڈکشن میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اسلام آباد ریڈیو ہیڈ کوارٹر کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں