مسلسل ناقص کارکردگی سرفراز احمد نے ٹیسٹ ٹیم قیادت چھوڑنے پر غور شروع کردیا

ٹیم کی مسلسل شکستوں کے باعث دبائو کا شکار ہوں ، صورتحال اسی طرح چلتی رہی تو قیادت سے دستبردار ہو جائوں گا ، کپتان

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:27

مسلسل ناقص کارکردگی سرفراز احمد نے ٹیسٹ ٹیم قیادت چھوڑنے پر غور شروع کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں کے سبب سرفراز احمد نے تسلیم کیا کہ وہ دباؤ کا شکار ہیں اور انہوں نے تسلیم کیا کہ اگر صورتحال اسی طرح چلتی رہی تو قیادت سے دستبرداری کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ مشکل ہے اور اگر میں اس مشکل دورے سے قبل یہ سب سوچتا ہوں تو یہ کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میں غلطی کرتا ہوں یا اگر ٹیم میری وجہ سے ہارتی ہے تو یقیناً میں اس بارے میں ضرور سوچوں گا اور اگر کچھ مجھے سے بہتر انداز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر سکتا ہے تو اسے ہی یہ ذمے داری انجام دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے دونوں سینئر بلے بازوں اظہر علی اور اسد شفیق بھی دباؤ کا شکار ہیں اور انہیں بیٹنگ میں غیرمستقل مزاجی کے سبب تنقید کا سامنا ہے۔تاہم سرفراز نے دونوں سینئر بلے بازوں کو ڈراپ کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں سینئر کھلاڑی ہیں لہٰذا انہیں ڈراپ نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے سنچریاں اسکور کیں اور ہمیں مشکل سے نکالا۔تاہم قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں نے مستقل مزاجی سے بیٹنگ نہیں کی اور انہیں کین ولیمسن سے مثال لینی چاہیے جنہوں نے پوری سیریز میں عمدگی سے بیٹنگ کی لیکن اس کے برکس ہمارے بلے بازوں نے اگر ایک اننگز میں اچھی بیٹنگ کی تو اگلے اننگز میں ایسا نہ کر سکی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں