پاکستان انڈر 19 ٹیم 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہوگی، میزبان ٹیم کے ساتھ 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچز ہوں گے

منگل 23 اپریل 2019 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان انڈر 19 ٹیم 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہوگی، وہاں میزبان ٹیم کے ساتھ 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچز ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی انڈر 19 ٹیم کے رواں ماہ شروع ہونے والے دورے سے قبل سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے پی سی بی کی جانب سے سری لنکن بورڈ کو ای میل بھجوائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹرز معمول کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں، شیڈول کے مطابق پاکستان انڈر 19 ٹیم 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہوگی، وہاں میزبان ٹیم کے ساتھ 2 چار روزہ اور 3 ایک روزہ میچز ہوں گے۔

پی سی بی نے قومی انڈر19 ٹیم کے دورہ سری لنکا کو میزبان بورڈ اور حکومت کی سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط قرار دیا تھا، دورے سے قبل سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے پی سی بی کی جانب سے سری لنکن بورڈ کو ای میل بھجوائی گئی ہے، سری لنکا کی طرف سے گرین سگنل ملنے پر کھلاڑیوں کو روانہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اتوار کو سری لنکا میں دہشت گردی کے نتیجے میں 300 شہری ہلاک اور 500 زخمی ہوئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں