فیسٹیول کرکٹ میچ:وائس چانسلر الیون نے اولڈ راوئینز کو شکست دیدی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:43

فیسٹیول کرکٹ میچ:وائس چانسلر الیون نے اولڈ راوئینز کو شکست دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مشہور اوول گرائونڈ میں گزشتہ روز اولڈ راوئینز الیون اور وائس چانسلر الیون کے مابین فیسٹیول کرکٹ میچ کھیلا گیا،سابق ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم پنجاب راجہ یا سر ہمایو ںکی سربراہی میں اولڈ راوئینز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقرہ12اورز میںمخالف ٹیم کو129 رنز کا ہدف دیا جبکہ جواب میںوائس چانسلر الیون نے بارہویں اوور میں حدف حا صل کیا۔

اس موقع پروزیر تعلیم پنجاب راجہ یاسر ہمایو ں ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد وسیم اورصدر اولڈ راوین یونین اشفاق موہلن بھی موجود تھے -وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی دوچھکو ں اور چار چوکو ں کی مد د سے 39 رن بنا کر نان آئوٹ رہے ۔اس مو قع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ دوستانہ میچ اولڈ راوین کو آپس میں ملا نے کا ایک ذریعہ ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں