یو مائیکرو فنانس ایل پی سی سپر لیگ کا فائنل (کل ) کھیلا جائیگا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 20:37

یو مائیکرو فنانس ایل پی سی سپر لیگ کا فائنل (کل ) کھیلا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام یو مائیکرو فنانس ایل پی سی سپر لیگ 2020ء کا فائنل کل (اتوار )سہ پہر تین بجے شیخوواریئرز اور گارڈ رائس کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سب سڈری فائنل میں اطہر مارکیٹنگ چیمپئنز اور ذکی فارمز کی ٹیموں کے درمیان دوپہر دو بجے مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

فائنل کھیلنے والی شیخو واریئرز کی ٹیم میں عثمان عزیز انور، فراست علی چٹھہ، لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس اور راجہ ارسلان نجیب، گارڈ رائس کنگز کی ٹیم میں عارب علی ملک، چودھری حسن منصور، احمد بلال ریاض اور تیمور علی ملک شامل ہیں۔

سب سڈری فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں اسفندریار علی، ابراہیم خلیل، حارث ہارون ملک اور تیمور مواز خان جبکہ ذکی فارمز کی ٹیم میں شاہ رفیع عالم، نذر دین علی خان ، حمزہ خان اور شاہ قبلائی عالم شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں