جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام شوکت خانم پنک پولو 2021 میں (کل) دو میچز کھیلے جائیں گے

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام شوکت خانم پنک پولو 2021 میں کل بروز ( جمعہ ) کو دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دوپہر سوا دو بجے پہلا میچ ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کا مقابلہ ایف سی پولو ٹیم کے ساتھ کھیلا جائے گا جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔ دوسرا میچ سوا تین بجے چار کورپس اور ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ علاوہ ازیں دوپہر اڑھائی بجے سی ای او شوکت خانم ہسپتال اور جناح پولو فیلڈز اتوار کے مین فائنل کے حوالے سے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ جس میں وہ ایونٹ کی مکمل تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں