ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعہ 26 اپریل 2024 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز2024 کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جمعتہ المبارک کے روز ہونیوالے اجلاس میں 18یونیورسٹیوں کے سپورٹس ڈائریکٹرزاور افسران کی شرکت نے شرکت کی ہے،اجلاس میں گیمز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیاہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کا میگا سپورٹس ایونٹ کروانے جارہے ہیں ،انٹریونیورسٹی پنک گیمز کیلئے ہوم ورک مکمل ہے ، پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز میں شرکت کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کو مکمل سہولیات مہیا کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر پنک گیمز کیلئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کی افتتاحی تقریب شاندار ہوگی،افتتاحی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی ہوں گے،پنک گیمز میں 18یونیورسٹیوں کی شرکت خوش آئند ہے،پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کی ٹرافی کو لاہور کی معروف یونیورسٹی کاوزٹ کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی سے سمیرا ستار ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب سے محمد اشفاق احمد، کنیئرڈ کالج یونیورسٹی سے نازش وحید ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ماہین برکی، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سے حمیرا لطیف ، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سے رابعہ کریم،یونیورسٹی آف پنجاب سے زبیر احمد بٹ ،یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر عمر سلیم ، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹریوتھ افیئرز رانا ندیم انجم ،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن اور سپورٹس کنسلٹنٹ حفیظ بھٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی ہے، اجلاس میں ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان گجرات، بہاولپور سیالکوٹ سمیت مختلف یونیورسٹی کے سپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں