پاکستان نے کیو یز کوآخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر

اتوار 28 اپریل 2024 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو پانچویں اورآخری ٹی20 میچ میں 9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے،بابراعظم نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے 6 چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ فخر زمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 169 رنز پر آوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

ٹم سیفرٹ 52 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جب کہ مائیکل بریسویل 23 ، جیمز نیشم 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز بنائے۔

ذاکارے فوکس صفر پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔اسامہ میر نے 2 وکٹیں جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاہین کو ان کی شاندار باؤلنگ پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے، سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں