پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق

پیر 13 مئی 2024 17:08

پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پاکستان فیڈریشن بیس بال نے پنجاب بیس بال لیگ کے بعد آئندہ سال پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان کیا ہے، فلسطین کے کھلاڑیوں اور کوچز نے لیگ میں شرکت کی تصدیق کی ہے ۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ لاہور میں پنجاب بیس بال لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کی 3 ٹیموں نے شرکت کی اور 6 غیر ملکی کوچز بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس لیگ کا تجربہ شاندار رہا، اب پاکستان کی سطح پر لیگ ہو گی، جو آئندہ سال کھیلی جائے گی۔سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ غیر ملکی کھلاڑی اور کوچز بھی اس لیگ میں شرکت کریں گے، فلسطین کے کھلاڑیوں اور کوچز نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔سیکرٹری سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ فلسطین ٹیم کے کھلاڑی امریکا میں ٹریننگ کرتے ہیں۔ بھارت، ملائیشیا، نیپال اور سری لنکا کے کھلاڑی بھی پاکستان بیس بال لیگ میں حصہ لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں