پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا

بدھ 15 مئی 2024 15:09

پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا، ڈیوڈ ریڈ دورہ انگلینڈ کیلئے بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے ٹیم منیجمنٹ میں مینٹل پرفارمنس کوچ کی تقرری کی گئی ہے، اس عہدے پر آسٹریلیا کے معروف مینٹل ہیلتھ ماہر ڈیوڈ ریڈ کا تقرر کیا گیا ہے جو اس سے قبل آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز ، بگ بیش ٹیم میلبرن اسٹارز اور آسٹریلیا کے اولمپک ایتھلیٹس کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

ڈیوڈ ریڈ ایتھلیٹس کو ہدف کے لیے فوکس رہنے میں رہنمائی دینے کیلئے مشہور ہیں۔آسٹریلوی مینٹل ہیلتھ ایکسپرٹ ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے ، وہ 20 مئی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ کھلاریوں کی ذہنی صحت پر توجہ دینا نہ صرف پی سی بی کی ترجیح ہے بلکہ اس کا بنیادی عہد بھی ہے کیوں کہ گرائونڈ کی پرفارمنس کا براہ راست تعلق کھلاڑیوں کی ذہنی صورتحال سے ہوتا ہے۔محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ ڈیوڈ ریڈ جیسے تجربہ کار ایکسپرٹ کی موجودگی سے پاکستانی پلیئرز کو فیلڈ کے اندر اور فیلڈ کے باہر فائدہ حاصل ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں