اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںریلوے انٹر ڈویژن ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ ‘لاہور ڈویژن نے 71پوائنٹس حاصل ..

ریلوے انٹر ڈویژن ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ ‘لاہور ڈویژن نے 71پوائنٹس حاصل کر کے ٹرافی جیت لی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے انٹر ڈویژن ویٹ لفٹنگ کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم ہال میں منعقد ہوئے لاہور ڈویژن نے 71پوائنٹس حاصل کر کے ٹرافی جیت لی ۔ ورکشاپس ڈویژن نے 63پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور کراچی اور ریلوے پولیس نے 27پوائنٹس حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(خبر جاری ہے)

اس موقع پر نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ سعید اقبال خان مہمان خصوصی تھے ۔

جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی اور کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیں ۔ اس موقع پر سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ ‘اکرم اعوان اور سید نجم السعید ان کے ہمراہ تھے ۔ ریفر یز میں ایم اعظم میاں ‘اکبر علی گکھڑ ‘ عظمت اللہ چوہدری ‘ایم حنیف ‘ایم شکور ‘خضر حیات ‘انوارالحق شامل تھے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں