لاہور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

جمعرات 20 جون 2019 17:25

لاہور۔20 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں اور کشمیر میں چند مقامات پرگردآلودہوائوں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، قلات، مکران، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گردآلودہوائوں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں