لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 19:16

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) شہر لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز شہر لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضائی آلودگی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 93 ریکارڈ کی گئی جس سے شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 18ویں نمبر پر رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں