پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ٹرافی کا ٹور نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے شروع ہوکرکنیئرڈ کالج لاہور سے ہوتا ہوا یونیورسٹی آ ف سنٹر ل پنجاب پر اختتام پذیر ہوا

منگل 30 اپریل 2024 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 2سے 5مئی تک ہونیوالی پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کا ٹور او ررونمائی کی تقریب دوسرے روز یونیورسٹی آ ف سنٹر ل پنجاب اورکنیئرڈ کالج لاہور میں منعقدہوئی، کنیئرڈ کالج کی پرنسپل پروفیسرڈاکٹررخسانہ ڈیوڈ،ڈائریکٹرسپورٹس عمارہ رباب ،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،کوآرڈینٹر برائے منسٹرسپورٹس ملک انوش عظمت کھوکھر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر عباس شاہ، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ حفیظ بھٹی اور سینکڑوں خواتین کھلاڑیوں نے تقریبات میںشرکت کی ہے اس موقع پر پرنسپل کنیئرڈ کالج پروفیسر ڈاکٹررخسانہ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024 سے خواتین میں سپورٹس کا رجحان پیدا ہو گا،خواتین سپورٹس کی ترقی کے لئے ایسے ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے پنک گیمزسے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ارشد ستار نے کہاہے کہ پنک گیمزکے انعقاد پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب خاص طور پر صوبائی وزیرکھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کو مبارک بادپیش کر تا ہوں ،پنک گیمز سے خواتین کا ٹیلنٹ نمایا ں ہو گا،اس موقع پر کوآرڈینٹر برائے منسٹرسپورٹس ملک انوش عظمت کھوکھر نے کہا ہے کہ پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز خواتین سپورٹس کی ترقی کے لئے اہم ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو پنجاب کی سطح کے مقابلوں کے لئے تیار کرئے گاتاکہ ہماری خواتین انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیں اور ملک کا نام روشن کریں،پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024 کی ٹرافی کے ساتھ خواتین کھلاڑیوں نے گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں