لاڑکانہ :وارہ برانچ سسٹم میں کل سے 3 اگست تک پانی کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائیگا

بدھ 18 جولائی 2018 18:32

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) محکمہ آبپاشی وارہ ڈویزن لاڑکانہ کے ایگزیکیوٹو انجنیئر غلام اصغر بھنبھرو نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث وارہ برانچ سسٹم میں آج سے 3 اگست تک پانی کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ شیڈیول کے مطابق سالار، ترائی اور گاگیجا ریگیولیٹرز کو 18 جولائی سے 20 جولائی تک 48 گھنٹے پانی فراہم کیا جائے گا جبکہ میروخان سب ڈویزن کے حاکم شاہ، شاہ پور، خیرو دیرو ریگیولیٹرز میں 20 سے 22 جولائی سے پانی چھوڑا جائے گا۔

اسی طرح وارہ سب ڈویزن کے گل ٹیل گاڑہی اور دوست علی ریگیولیٹرز میں 22 سے 25 جولائی تک پانی چھوڑا جائے گا۔ اس کے بعد مدئجی سب ڈویزن میں 25 سے 27 جولائی، میروخان سب ڈویژن میں 27 سے 29 جولائی، وارہ سب ڈویژن میں 29 جولائی سے یکم اگست اور مدئجی سب ڈویژن میں یکم اگست سے 3 اگست تک پانی چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں