لاڑکانہ ،صاحب خان کلہوڑو کا رہائشی 16 سالہ بچہ 8 روز سے لاپتہ

اتوار 25 جون 2017 19:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں صاحب خان کلہوڑو کا رہائشی 16 سالہ بچے اسد اللہ ولد اکبر کلہوڑو شہر کے ولید محلہ سے 8 روز قبل مبینہ لاپتہ ہوگیا ہے جبکہ ورثا کی جانب سے تلاش کرنے کے باوجود اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا ہے جس کے باعث بچے کے تمام گھر والے سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مبینہ لاپتہ ہونے والے بچے کے والد علی اکبر کلہوڑو نے بتایا کہ 8 روز قبل میرا بیٹا اسد اللہ رشتہ داروں سے ملنے کے لیے شہر کے ولید محلہ آیا ہوا تھا جس سے گم لاپتہ ہوگیا ہے جسے کئی علاقوں میں تلاش کرنے سمیت پولیس کو اطلاع دی لیکن تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا ہے جس کے باعث تمام گھر والے سخت پریشان ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچے کو تلاش کرنے میں مدد کرکے چھائی ہوئی پریشانی ختم کی جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں