اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںیوم کشمیر کے سلسلے میں محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے ہاکی ٹورنامنٹ ..

یوم کشمیر کے سلسلے میں محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2018ء) یوم کشمیر کے سلسلے میں محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے شہر کے کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس کا فائنل سندھ ہاکی کلب اور وائیٹ ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

(خبر جاری ہے)

سندھ ہاکی کلب کی ٹیم نے وائیٹ ہاکی کلب کی ٹیم کو 4.3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خاص ہاکی استاد غلام یاسین اعوان اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں