پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران گشت جرائم کے ارادے سے کھڑے کرمنلز سے سے مقابلوں اور چھاپہ مار کاروائیوں میں 46 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 18 مئی 2019 20:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ کی ہدایات پر لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران گشت جرائم کے ارادے سے کھڑے کرمنلز سے سے مقابلوں اور چھاپہ مار کاروائیوں میں 46 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 25 اشتہاری، 18 روپوش اور 3 سرگرم ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں