لاڑکانہ، کورونا وائرس کے باعث ٹھل کا رہائشی اسپتال میں دم توڑگیا

اتوار 31 مئی 2020 18:10

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے باعث ٹھل کا رہائشی اسپتال میں دم توڑگیا، کورونا کے دو مشکوک افراد بھی دم توڑگئے جس کے بعد لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھل کے رہائشی 65 سالہ شوکت سرکی میں چار روز کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد حالت تشویش ناک ہونے پر چانڈکا اسپتال کورونا آئی سی یو وارڈ منتقل کیا گیا جو گزشتہ روز دم توڑگئے جبکہ کورونا کے مشکوک دو مریض جیکب آباد کا رہائشی 60 سالہ عبدالرئوف کندرانی اور لاڑکانہ شہر کا رہائشی 70 سالہ عبدالغنی سومرو بھی دم توڑگئے، تینوں متوفین کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ ڈاکٹروں کی جانب سے ورثہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ متوفین کی تدفین ایس او پیز کے تحت کریں جبکہ جانب لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں