لاڑکانہ پولیس نے روپوش 4 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور مسروقہ موٹرسائکلیں برآمد کرلیں

منگل 20 نومبر 2018 22:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے روپوش 4 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور مسروقہ موٹرسائکلیں برآمد کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے لغاری محلہ سے ملزم اظہر لغاری کو 2 کلو چرس سمیت، ملزم عمران لغاری کو شراب کی 14 بوتلوں سمیت، نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم نظام کلہوڑو کو، علی گوہر آباد پولیس نے کرمنلز کے سہولتکاری کے الزام میں ملزم تشکیل حیدر جتوئی کو، اللہ آباد پولیس نے شہری فہد سیال کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل اور نوڈیرو پولیس نے شہری مبارک کنبھر کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرواکر مالکان کے حوالے کردی ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں