لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،7مطلوب ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

بدھ 23 جنوری 2019 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 7 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدری پولیس نے دوران چیکنگ دو ملزمان صدام گل سانگی اور ذاکر ڈیتھو کو شراب سمیت، اللہ آباد پولیس نے دوران چیکنگ باقرانی ٹاور سے دو ملزمان یاسین ابڑو اور محبوب ابڑو کو شراب سمیت، کنگا پولیس نے روپوش ملزم علی گل چنجنی کو، عاقل پولیس نے دوران چیکنگ فل روڈ سے ملزم ولی محمد شیخ کو بھنگ سمیت جبکہ لاشاری پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے مقدمے میں روپوش ملزم خمیسو لبانو کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں