لاڑکانہ،پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلیوں کا انعقاد

جمعرات 9 مئی 2024 23:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) لاڑکانہ میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سنی تحریک، سماجی اتحاد اور پاکستان زندہ باد موومنٹ نے الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالیں۔پاک فوج سے ہمدردی اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں سے نفرت کے اظہار کے لئے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ریلی الہ آباد، چوک و دیگرعلاقوں کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئیں پریس کلب پہنچیں،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر پاکستان سنی تحریک اور پاکستان زندہ باد کے رہنما حافظ بشیر احمد شیخ، اصغر علی طاہری ڈویژنل رہنما حاجی غلام حسین جتوئی، اور دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں جس کی قربانیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث تمام ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں