لاڑکانہ،اسپورٹس ویک کے دوران طلباء و طالبات میں جوش و خروش

جمعرات 9 مئی 2024 20:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) لاڑکانہ،اسپورٹس ویک کے دوران طلباء و طالبات میں جوش و خروش،مختلف کھیلوں کے میچز جاری ۔شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی خصوصی ہدایات پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام جاری اسپورٹس ویک کے دوران طلباء و طالبات میں جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔

اب تک کے مقابلوں میں چانڈکا میڈیکل کالج کو واضع برتری حاصل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپورٹس ویک کے تیسرے دن 3 کرکٹ میچز کھیلے گئے ،جس میں میجر 50 اور فزیوتھراپی کی ٹیموں میں دلچسپ مقابلہ ہوا،جو چانڈکا میجر 50 نے 7 رنز کی برتری سے اپنے نام کیا۔دوسرا مقابلہ مرتضیٰ الیون اور کشمیر الیون میں ہوا۔

(جاری ہے)

مذکورہ میچ مرتضیٰ الیون نے 4 وکٹ کے نقصان پر جیت لیا،جبکہ کے تیسرا مقابلہ 48 مائینر اور چانڈکا میجر 52 کے مابین کھیلا گیا جس کی فاتح ٹیم میجر 52 رہی۔

دوسری طرف سنوکر چیمپئن شپ کے الگ الگ مقابلوں میں ساگر،مجاہد سرتاج احمد اور عدنان عزیز نے جیت لیا۔جبکہ لڑکیوں کی دوڑ میں تینوں پوزیشنز چانڈکا کالج نے اپنے نام کیں۔جن میں اقصیٰ شکیل پہلی، رخسانہ دوسری جبکہ شویتا تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہیں۔دوسری جانب والی بال میچ میں چانڈکا 51 اور ڈینٹل کالج کے طلباء میں دلچسپ مقابلہ ہوا اور 4/3 کے مقابلے میں چانڈکا 51 کامیاب رہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر فہد جبران نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں طلباء و طالبات کا جوش و خروش دیکھنے کے لائق ہے۔اس نے مزید کہا کہ کھیل بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنی تعلیم ،کھیل بچوں اور طالب علموں میں مقابلے کا رجحان اور برداشت پیدا کرتا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں