لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں بدھ کی شب ہونے والی 21 ملی میٹر بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا

بدھ 20 فروری 2019 21:37

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں بدھ کی شب ہونے والی 21 ملی میٹر بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بارش کے باعث شہر کے نشیبی اور بالائی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا جبکہ شہر کے گرلز اسکول روڈ، میونسپل اسکول روڈ، گجن پور، جیلس بازار روڈ، بینک اسکوائر، ایمپائر روڈ، مچھلی مارکیٹ، نظر محلہ اور کئی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

میونسپل کارپوریشن عملے کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں جمع برساتی پانی کو نکالنے کے لیے کوئی بھی انتظامات نہیں کیے گئے تھے جس کے باعث اکثر علاقے تالاب کی صورت اختیارکرچکے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ برساتی پانی نیکال کیا جائے تاکہ وہ سکھ کاسانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں