رتو ڈیرو ایڈز کے متاثرین کی نصف سے زیادہ تعداد علاج سے محروم ہے، عالمی ماہرین کی رپورٹ سامنے آگئی

ہفتہ 8 جون 2019 14:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2019ء) رتو ڈیرو میں ایڈز کی وبا پر عالمی ماہرین کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں ہولناک انکشاف کیا گیا ہے کہ متاثرین کی نصف سے زیادہ تعداد علاج سے محروم ہے۔لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے سے متعلق عالمی ماہرین کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے جنیوا ہیڈ کوارٹرز کو بھیجی گئی پہلی رپورٹ سامنے آ گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 751 ہے جن میں 604 بچے شامل ہیں، اب تک صرف 324 متاثرہ افراد کو علاج مل سکا ہے جو کہ 43 فیصد ہے ،57 فیصد متاثرین علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرین کو ادویات کی فراہمی ایک چیلنج ہے کیونکہ پاکستان کے پاس صرف 240 متاثرہ بچوں کے علاج کے لئے ادویات موجود ہیں اور 364 بچے علاج سے محروم ہیں۔ 240 زیر علاج بچوں کے لیے بھی صرف 15 جولائی تک ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں