ڈپٹی کمشنرلاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا کا نو ڈیرو میں شہید رانی آراو پلانٹ کا دورہ

جمعہ 26 اپریل 2024 18:59

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے نو ڈیرو میں شہید رانی آر او پلانٹ کا دورہ کیا اور اس کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے آر او پلانٹ کے بارے میں بریفنگ دی، جس پر انہوں نے آر او پلانٹ کو فعال کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آر او پلانٹ کے فعال ہونے سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آر او پلانٹ کی مکمل صفائی اور مرمت کی جائے تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں