تمام افسران خوش دلی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ

بدھ 15 مئی 2024 23:34

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر چیئرمین ڈی آر او سی لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ محکمہ تعلیم کے مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا.جس میں محکمہ تعلیم کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی گئی کہ محکمہ تعلیم کا کوئی بھی مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی شکایت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران خوش دلی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور محنت کریں تاکہ درپیش مسائل کو مل جل کر حل کیا جائے۔اجلاس میں کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں