میئر لاڑکانہ کی زیر صدارت اجلاس، مختلف سکیموں پر تجاویز طلب

جمعرات 23 مئی 2024 21:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) میئر لاڑکانہ انور علی لہر کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی میئر محمد امین شیخ، کونسل ممبر نعیم تنیو، کاشف عمرانی، شیر محمد لغاری، رفیق کرمانی، ابراہیم کھوسو، شاہ زیب ابڑو، غلام نبی بھٹو، چنگیز ابڑو، ذوالفقار بروہی، محمد قاسم، رافع عباسی، عبدالحفیظ سامٹیو، محمد یوسف بھٹو، آمنہ جمالی، شبیراں جوکیو، زینت بھٹو اور نصرت پٹھان سمیت میونسپل کمشنر جاوید عباسی، اکاؤنٹس آفیسر میانداد بالادی، ایڈمن آفیسر صابر عباسی، کونسل آفیسر یاسین بھٹو اور تمام محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بیگم نصرت بھٹو ملٹی پرپز لائبریری کی توسیع، ٹیکس برانچ کی مرمت، کونسل سیکشن آفس کی مرمت، بلاول بھٹو زرداری پارک میں بجلی کی مکمل بحالی، لاڑکانہ کے طلباء کے لیے سنٹرل ایئر کنڈیشنڈ لائبریری کا قیام سمیت کی قرادادیں پیش کرکے گزشتہ اجلاس میں پیش کیے گئے تمام منصوبوں کو اراکین کی اکثریت نے منظور کیا۔ اجلاس میں تمام ڈسپولز مشینوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے، طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام اور دیگر تجاویز کی گئیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں